مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کے ساتھ ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نے صحافیوں سے گفتگو نہیں کی.نتن یاہونےاقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات میں غزہ کی ناکابندی، مشرق وسطیٰ امن عمل اور لبنان کے معاملات پر گفتگو ہوئی۔نتن یاہو کا خیال ہے کہ مستقبل کی فلسطینی حکومت کی تشکیل سے اسرائیل کا خاتمہ ہوجائے گا۔عالمی ادارے کے حکام کے مطابق نتن یاہو اور بانکی مون کی ملاقات تقریبأایک گھنٹہ جاری رہی۔ جس میں ون آن ون بات چیت بھی شامل ہے۔ ملاقات کے بعد نتن یاہو نے صحافیوں سے بات نہیں کی۔ تاہم اقوام متحدہ کے ترجمان نے مختصر بیان میں بتایا کہ مشرق وسطیٰ امن عمل، غزہ کی ناکابندی اور لبنان سمیت دیگر امور بات چیت کا موضوع تھے۔امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس سے ملاقات میں نتن یاہو نے اسرائیل کیلئے امریکہ سے مزید دفاعی ساز و سامان کی خریداری پر گفتگو کی۔ ادھر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر اوبامہ اس سال اسرائیل کا دورہ نہیں کریں گے۔ جس کی دعوت منگل کو اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی صدر سے ملاقات میں دی تھی۔امریکہ اسرائیل کا زبردست حامی اور اس کے سنگین جرائم میں برارب کا شریک ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو نہیں کی
نیویارک میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کے ساتھ ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے صحافیوں سے گفتگو نہیں کی.
News ID 1114393
آپ کا تبصرہ